Friday, April 26, 2024

کبڈی فیڈریشن کا ایئرفورس کے تعاون سے قومی چیمپئن شپ کرانے کا اعلان

کبڈی فیڈریشن کا ایئرفورس کے تعاون سے قومی چیمپئن شپ کرانے کا اعلان
November 22, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)پاکستان کبڈی فیڈریشن نے ائیر فورس کے تعاون سے کبڈی کی قومی چمپئن شپ کرانے کا اعلان کردیا۔ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا سرور کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کی میزبانی اور کبڈی لیگ کرانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا سرور کاکہنا تھا کہ چیف آف ایئر سٹاف کبڈی چمپئن شپ28نومبر سے 3دسمبر تک سپورٹس کمپلیکس کے جناح سٹیڈیم میں کھیلی جائےگی جس میں صوبوں اور محکموں کی 12 ٹیمیں شرکت کریں گے انہوں نے کبڈی کے روایتی کھیل کے فروغ میں تعاون پر ایئرچیف کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر رانا سرور نے خوشخبری سنائی کہ وہ اگلے کبڈی ورلڈکپ کی میزبانی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں میگاایونٹ کی میزبانی کے لیے بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

رانا سرور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کبڈی لیگ ملک میں اس روایتی کھیل کے فروغ کا باعث بنے گی۔۔پہلے ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ جبکہ دوسرے ایڈیشن جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شریک ہوں گے اس میں آکشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔