Friday, May 3, 2024

کب تک امن کے نام پر شہریوں کو قربان کرتے رہیں گے: اپوزیشن لیڈر

کب تک امن کے نام پر شہریوں کو قربان کرتے رہیں گے: اپوزیشن لیڈر
November 24, 2016

اسلام آباد (92نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کب تک خطے کے امن کے نام پر شہریوں کو قربان کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا پاکستان ایٹمی طاقت ہے‘ امن چاہتا ہے لیکن تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی۔ اقوام متحدہ کو بتایا جائے اور سرحد پر بھی جواب دیا جائے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کب تک خطے کے امن کے نام پر شہریوں کو قربان کرتے رہیں گے۔

انہوں نے قومی اسمبلی میں سوال اٹھایا کہ کب تک خطے کے امن کے نام پر شہریوں کو قربان کرتے رہیں گے۔ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی۔ بھارت کی جارحیت کےخلاف ملک کی سیاسی قیادت متفق ہے اور سب کا یہی کہنا ہے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔