Saturday, May 18, 2024

کاہنہ ڈگری کالج کے طلبا کا احتجاج ، فیروزپور روڈ بلاک کر دی

کاہنہ ڈگری کالج کے طلبا کا احتجاج ، فیروزپور روڈ بلاک کر دی
February 13, 2019
لاہور ( 92 نیوز) کاہنہ ڈگری کالج کے طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے فیروز پور روڈ بلاک کر دی جس سے ٹریفک کی لمبی قطار لگ گئی ۔ لاہور کے علاقہ کاہنہ نو میں کاہنہ ڈگری کالج کے طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے فیروز پور روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ طلبا نے موقف اپنایا کہ کالج انتظامیہ نے فیس لینے کے باوجود داخلہ نہ بھیجا   جس کے باعث سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔ دوسری جانب سڑک بلاک کرنے پر طلبہ اور پولیس اہلکاروں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔