Tuesday, May 21, 2024

کاہنہ ،موٹرسائیکل سواروں کیساتھ مقابلے میں کانسٹیبل شہید

کاہنہ ،موٹرسائیکل سواروں کیساتھ مقابلے میں کانسٹیبل شہید
October 3, 2019
لاہور( ویب ڈیسک ) کاہنہ کے علاقے ہلوکی میں پولیس کانسٹیبل ساجد نصیر موٹرسائیکل سواروں کیساتھ مقابلے کے دوران شہید ہو گیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کاہنہ  پولیس کے ساجد نصیر اسکواڈ کے ساتھ رات کو معمول کی گشت پر تھا،اس دوران 3 مشکوک موٹر سائیکل سوار اشارہ کرنے کے باجود نہ رکے اور پولیس پر فائرنگ کر دی جس سے ساجد نصیر موقع پر شہید ہوگیاجبکہ موٹرسائیکل سوارملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے ۔ [caption id="attachment_243761" align="alignnone" width="337"]   کاہنہ ‏  موٹرسائیکل  کانسٹیبل شہید  لاہور  ویب ڈیسک ‏  ہلوکی ‏  ساجد نصیر  ‏ ترجمان لاہور پولیس ‏  ایس پی ماڈل ٹاؤن کاہنہ ،موٹرسائیکل سواروں کیساتھ مقابلے میں کانسٹیبل شہید[/caption] ایس پی ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا ،ڈولفن سکواڈ کے شہید کانسٹیبل کا تعلق پتوکی سے ہے ۔ سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے واقعہ پر اظہارافسوس کرتے اور نوٹس لیتے ہوئے ملزم جلد پکڑنے کا حکم دیدیا ۔