Monday, September 16, 2024

کاکول میں 134 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ، وطن کے دفاع سے غافل نہیں: صدر ممنون حسین

کاکول میں 134 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ، وطن کے دفاع سے غافل نہیں: صدر ممنون حسین
April 16, 2016
کاکول (نائنٹی ٹو نیوز) کاکول میں 134 پاسنگ آؤٹ پریڈ میں صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ملکی سلامتی کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وطن کے دفاع سے غافل نہیں۔ کہتے ہیں پاکستان جتنی قربانیوں سے وجود میں آیا سب کو اس کی لاج رکھنی ہو گی۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ تقریب سے خطاب میں صدر ممنون حسین نے ملکی دفاع وسلامتی کیلئے پاک فوج کے کردار کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ وطن کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔ صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان اللہ کی طرف سے بڑی نعمت ہے۔ بعض غیر ریاستی عناصر ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن ان کو ناکامی ہو گی۔ عوام کے مسائل کا حل ریاست کی ذمہ داری ہے۔ مشکلات کے باوجود ریاست عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مسائل کے حل میں حکومت اپنے فرائض سے غافل نہیں۔ اپنے خطاب میں صدر مملکت نے پاک فوج کے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عزم پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ثابت کیا ہے کہ عوام کے تحفظ سے زیادہ کچھ عزیز نہیں۔