Friday, April 19, 2024

کاکا صاحب زیارت اسپتال تکمیل کے دو سال بعد بھی مکمل فعال نہ ہو سکا

کاکا صاحب زیارت اسپتال تکمیل کے دو سال بعد بھی مکمل فعال نہ ہو سکا
February 24, 2020
نوشہرہ ( 92 نیوز) نوشہرہ کے علاقہ زیارت کاکاصاحب میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر  اسپتال دو سال بعد بھی مکمل فعال نہ کیا جاسکا ، عملے اور سہولیات کی کمی کے باعث اسپتال کو دوپہر ایک بجے کے بعد بند کردیا جاتاہے۔ یہ اعلیٰ شان بلڈنگ  زیارت کاکاصاحب  نوشہرہ کے کیٹیگری ڈی اسپتال کی ہے جو 35 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے  تعمیر ہوئی  مگر دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود  عملہ کی تعیناتی کی گئی اور نہ ہی اسپیشلسٹ ڈاکٹرز آ سکے  ۔ چوبیس گھنٹے کی سروس دینے  والے اس اسپتال کو دوپہر ایک بجے تالے لگا دئے جاتے ہیں ، یہاں بنائے گئے وارڈز کو تاحال فعال نہیں بنایا جاسکا ، پورے اسپتال کو چلانے کے لئے صرف تین ڈاکٹرز موجود ہیں ۔ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بنایا گیا یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال یوں تو عمارت کے لحاظ سے بہترین ہے مگر حکومت کی غفلت اتنی کہ یہاں ایمرجنسی تک کی سہولیات فراہم نہیں کی جاسکیں ۔