Thursday, April 25, 2024

کانگو کا مسافر جہاز آبادی پر گر کر تباہ ، 23افراد ہلاک

کانگو کا مسافر جہاز آبادی پر گر کر تباہ ، 23افراد ہلاک
November 24, 2019
کانگو ( 92 نیوز ) جمہوریہ کانگو  کا ایک مسافر جہاز رہائشی آبادی میں گرکر تباہ ہوگیا ، بدقسمت طیارے پر عملے کے دو ارکان اور 18 مسافر سوار تھے، حکام نے 23 ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق بدقسمت طیارہ ڈورنیئر ڈبل ٹو ایٹ ساختہ تھا ، جو مشرقی شہر گوما ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے کے کچھ ہی دیر بعد رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے پر عملے کے دو ارکان اور اٹھارہ مسافر سوار تھے ، کانگو حکام نے 23 ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے ، جبکہ زمین پر بھی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ طیارہ مقامی کمپنی بیزی بی کی ملکیت تھا،، کانگو میں ناکافی وسائل کی وجہ سے فضائی حادثات معمول بن چکے ہیں۔