Friday, April 26, 2024

کانگو وائرس نے کوئٹہ میں دہشت پھیلا دی‘ ایک اور مریض متاثر

کانگو وائرس نے کوئٹہ میں دہشت پھیلا دی‘ ایک اور مریض متاثر
September 10, 2016
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ کے ٹی بی سینٹوریم اسپتال میں کانگو وائرس کے شبے میں ایک اور مریض کو داخل کرا دیا گیا۔ چالیس سالہ دارو خان کا تعلق دشت سے ہے۔ رواں سال صوبے بھر سے کانگو وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تعداد ایک سو تین ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹی بی سینٹوریم کے وبائی وارڈ میں کانگو وائرس کے شبے میں ایک اور مریض داخل ہو گیا۔ 50 سالہ دارو خان کا تعلق کسٹم کوئٹہ 13 میل دشت سے ہے جسے آج صبح ہسپتال لایا گیا۔ ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد خون کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔ وارڈ میں ایک خاتون صائمہ سمیت سات مریض زیر علاج ہیں جبکہ مسلم باغ سے تعلق رکھنے والے 75 سالہ نصراللہ کی حالت گزشتہ روز سے تشویشناک ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کوئٹہ سمیت صوبے بھر سے آئے کانگو وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تعداد ایک سو تین ہو گئی ہے جبکہ 12 سالہ عبدالولی سمیت کانگو وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 28 ہو گئی جن میں ایک خاتون سمیت 10 افراد کانگو وائرس کا شکار ہونے کے بعد جاں بحق ہو چکے ہیں۔