Wednesday, May 8, 2024

کانگو میں بس حادثے میں 30افراد ہلاک ، 16 زخمی

کانگو میں بس حادثے میں 30افراد ہلاک ، 16 زخمی
October 22, 2019
کانگو ( 92 نیوز) افریقی ملک کانگو میں خوفناک بس حادثے کے نتیجے میں  30 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق  واقعہ صوبہ کانگو سنٹرل میں پیش آیا ۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق  مسافر بس بے قابو ہوکر کھمبے سے ٹکراگئی جس  سے اس میں آگ بھڑک اٹھی ، حادثے میں 30 افراد  ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے ۔ کانگو کے صدر" فیِلکس شی سیکدی"نے  جائے حادثہ کا دورہ کیا  اور اسپتال میں زخموں کی عیادت کی ہے ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا  ۔