Wednesday, May 8, 2024

کانگو میں باغیوں کے حملے میں  36افرادہلاک،متعدد زخمی

کانگو میں باغیوں کے حملے میں  36افرادہلاک،متعدد زخمی
January 30, 2020
کانگو ( 92 نیوز) وسطی افریقی ملک کانگو  میں باغیوں کے حملے میں  36 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ،خبر ایجنسی کے مطابق باغیوں نے کانگو کے مشرقی علاقے بینی میں حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں تین درجن افراد کو ہلاک کر دیا، منگل کو ہونے والے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ تمام افراد کو بری طرح تشدد کر کے قتل کیا گیا جبکہ تیز دھار آلے کے وار سے شدید زخمی ہونے والے دو افراد اب بھی اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں  ہیں۔ واضح رہے کہ کانگو کے مشرقی علاقوں میں ملکی فوج باغیوں کیخلاف آپریشن میں مصروف ہے اور انہی علاقوں میں نومبر سے اب تک باغیوں کے حملوں میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔