Friday, April 26, 2024

کانگو میں اقوام متحدہ امن مشن بیس پر حملہ،14 اہلکار ہلاک،53 زخمی

کانگو میں اقوام متحدہ امن مشن بیس پر حملہ،14 اہلکار ہلاک،53 زخمی
December 9, 2017

کنشاسا (92 نیوز) کانگو میں اقوام متحدہ امن مشن بیس پر حملے میں چودہ اہلکار ہلاک،تریپن زخمی ہو گئے، واقعے پر اقوام متحدہ نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملہ عوامی جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقے میں واقع بیس میں کیا گیا۔اقوام متحدہ امن مشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق مقابلے میں کانگو کے بھی 5 فوجی مارے گئے۔

اقوام متحدہ کے حکام نےکانگو میں ہونے والے حملے کو امن فوج پر 25 برس میں ہوئے حملوں میں سب سے خونی اور بدترین قرار دیا۔ کانگو حکام کےتعاون سے زخمیوں کو طبی امداد دیئے جانے کےلئے کارروائی جاری ہے۔