Monday, May 13, 2024

کانگریسی رہنما بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مودی حکومت پر برس پڑے

کانگریسی رہنما بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مودی حکومت پر برس پڑے
September 5, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر کانگریسی رہنما  بھی  مودی حکومت پر برس پڑے ،منیش تیواڑی نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر کی صورتحال آتش فشاں جیسی ہے جو پھٹنے کا انتظار کر رہا ہے۔ کانگریسی رہنما منیش تیواڑی نے مودی حکومت کی کشمیر پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  کشمیر کو غیر اعلانیہ ایمرجنسی میں جھونک دیا گیا ہے، مقبوضہ وادی میں شہری حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے، کشمیر کے حوالے سے پالیسی کو درست کرنے کی ضرورت ہے،۔ گزشتہ ایک ماہ سے مکمل طور پر  کشمیر میں شٹ ڈاؤن ہے ،  اور حکومت کے پاس اس انسانی بحران سے نمٹنے کا کوئی حل موجود نہیں ہے ۔