Friday, April 26, 2024

کانگریس اور سینیٹ کی منظوری کے بعد اوباما نے بائی سن کو قومی جانور قراردینے کے بل پر دستخط کردیئے

کانگریس اور سینیٹ کی منظوری کے بعد اوباما نے بائی سن کو قومی جانور قراردینے کے بل پر دستخط کردیئے
May 10, 2016
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر اوباما نے کانگرس اور سینیٹ کی منظوری کے بعد بائی سن کو قومی جانور قراردینے کے بل پر دستظ کر دیئے ہیں جس سے اس عظیم جانور کو قومی جانور کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق صدیوں سے امریکی چرا گاہوں میں آزادانہ گھومنے والے بائی سن کی تعداد کبھی لاکھوں کروڑوں میں تھی لیکن اس کا اتنا شکار کیا گیا کہ انیس ویں صدی تک اس کےمعدوم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔  کانگرس اور سینیٹ نے عظیم الجثہ کوہان دار بھینس  کو  دودھ دینے والا قومی جانور قرار دینے کابل اپریل میں پاس کیا تھا اور صدر اوباما کے دستخطوں سے بائسن کو قومی جانور کی حیثیت دلا دی ہے جو اس کی تاریخی اور دور حاضر میں اہمیت کا ثبوت ہےبل کے شریک محرک ولیم لیس کلےکا کہنا ہے کہ بائی سن وہ عظیم مخلوق ہے جو امریکا کی کہانی کسی بھی دوسرے مقامی جانور سے بہتر بیان کرتا ہے .