Friday, April 26, 2024

کانٹیکٹ لینز لگا کر نہانے والے برطانوی کی آنکھ ضائع

کانٹیکٹ لینز لگا کر نہانے والے برطانوی کی آنکھ ضائع
July 22, 2019
لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ میں کانٹیکٹ لینز اتارے بغیر نہانے والا شخص اپنی دائیں آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگیا۔ برطانوی اخبار شروپ شائر سٹار میں شائع ہونے والے ایک کالم ’ اپنی بینائی کی لڑائی‘ میں متاثرہ مریض نے اپنی زندگی کے سب سے ہولناک حادثے کے متعلق لکھا ، 29 سالہ نک ہمفریز نے جو مذکورہ اخبار میں ملازم بھی ہیں لکھا ایک برس قبل چشمے کی اذیت سے نجات حاصل کرنے کے لیے کانٹیکٹ لینز کا استعمال شروع کیا اور شاید یہ میری زندگی کا سب سے برا فیصلہ تھا۔ وہ کہتے ہیں   ایک دن صبح اٹھنے کے بعد ورزش کے لیے جم گیا اور کسرت کرنے کے بعد قدرے جلد ہی گھر لوٹا تاکہ غسل کر کے دفتر جانے کی تیاری کر سکوں اور بغیر لینز اتارے نہانے چلا گیا، غسل کے بعد آنکھ میں معمولی تکلیف ہوئی لیکن اسے نظر انداز کرتے ہوئے دفتر پہنچا اور معمول کے کام جاری رکھے لیکن آہستہ آہستہ آنکھ لال ہونے لگی اور مجھے دیکھنے میں دقت محسوس ہونے لگی۔ ان کا کہنا تھا کہ   معالجین نے اس تکلیف کو آنکھ میں الرجی سمجھا تاہم جب مکمل طبی ٹیسٹ ہوئے تو انکشاف ہوا کہ نوجوان نہانے کے دوران لینس میں پانی بھرجانے کے باعث  میں  مرض کا شکار ہو گئے اور بینائی سے محروم ہو گیا۔