Thursday, March 28, 2024

کانز فلمی میلے میں ”دی لاسٹ فیس“ کا پریمیئر‘ ستاروں کی ریڈکارپٹ پر آمد سے مداح خوش

کانز فلمی میلے میں ”دی لاسٹ فیس“ کا پریمیئر‘ ستاروں کی ریڈکارپٹ پر آمد سے مداح خوش
May 21, 2016
پیرس (ویب ڈیسک) کانز کے فلمی میں میلے میں سجا ہالی وڈ فلم ” دی لاسٹ فیس“ کا رنگا رنگ پریمیئر۔ ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہو کر تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں جاری فلمی میلے میں ہالی وڈ سمیت دنیا بھرسے آنے والی حسیناوں کے جھرمٹ میں فلموں کے پریمیئرز کا سلسلہ جاری ہے۔ فلمی میلے میں ”دی لاسٹ فیس“ کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہو کر رنگ بکھیرے۔ سین پین کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی لائبرین وار میں امدادی کارکنوں کی دس سالہ محبت کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں معروف جنوبی افریقن ادکارہ چارلز تھیرن، اداکار جویر بارڈم، جین رینو سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم کی کاسٹ جب ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئی تو ان کا ایک ایک پوز کیمروں کی توجہ کا مرکز بنا رہا جبکہ بڑی تعداد میں پرستاروں نے فلمی ستاروں سے آٹو گراف بھی لیے۔