Thursday, April 25, 2024

کانز فلم میلہ جاری، میکسیکن اداکارہ سلمہ ہائیک کی فلم ”ٹیل آف دی ٹیلز“ کا پریمئر

کانز فلم میلہ جاری، میکسیکن اداکارہ سلمہ ہائیک کی فلم ”ٹیل آف دی ٹیلز“ کا پریمئر
May 15, 2015
پیرس (ویب ڈیسک) کانز فلم میلہ پوری آب وتاب سے جاری ہے جس میں اطالوی ڈائریکٹرماتیو گیرونز کی فلم ٹیل آف دی ٹیلز کا پریمئر ہوا جس میں میکسیکن اداکارہ سلمہ ہائیک نے بھی شرکت کی۔ فلم کے کانز پریمئر میں فلم کی کاسٹ میں شامل اداکاروںٹوبی جونز، گلیام ڈیلن، جان سی ریلے، ونیسٹ کیسل ، بی بی کیو، ماتیو گیرون، البا رور واچ اور دیگر نے شرکت کی۔ فلم کی کہانی سترہویں صدی کی کہانیوں کی بنیاد پر بنائی گئی ہے۔ فلم تین بادشاہتوں کےرنگیلے بادشاہوں، ملکاو¿ں، شہزادیوں، وحشیوں اور جادوگروں کی داستانوں سے متعلق ہے۔ فلم کی کہانی سلمہ ہائیک کے ایک سمندری بلا کاخون آلود دل چبانے کے خوفناک منظر سے شروع ہوتی ہے۔ فلم میں سلمہ ہائیک کا کردار ایک ملکہ کا ہے جو بچے کی خواہش پوری کرنے کیلئے جادوگروں کا سہارا لیتی ہے جو اسے بتاتے ہیں کہ وہ خوفناک سمندری جانور کا دل کھالے تو اس کے ہاں اولاد ہو سکتی ہے۔ ٹیل آف ٹیلز ان انیس فلموں میں شامل ہے جو پام ڈی اور ایوارڈ جیت سکتی ہیں۔