Saturday, April 27, 2024

کانز فلم فیسٹیول:بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے 20لاکھ  ڈالر کا ہار پہن کر سب کو حیران کردیا

کانز فلم فیسٹیول:بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے 20لاکھ  ڈالر کا ہار پہن کر سب کو حیران کردیا
May 16, 2015
کانز(ویب ڈیسک)ملیکہ شراوت کے کانز فیسٹیول میں جلوے،20لاکھ ڈالر کے ہار نے سب کوحیران کردیا،ملیکہ اس سے قبل بھی کانز فیسٹیول میں شرکت کرچکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کانز فلم فیسٹول میں بالی ووڈ آئٹم کوئین ملیکہ شراوت نے بیس لاکھ ڈالر کا ہار پہن کر سب کو حیران کر دیا،ملیکہ شراوت نے اس بار کانز میں مختلف انداز میں انٹری دے کر لوگوں کی توجہ حاصل کی۔ فلمی میلے کانز کے   ریڈ کارپٹ پراسٹائلش سرخ گاؤن میں نظر آئیں،فلم  میڈ میکس فیوری روڈ کے پریمئیر میں شرکت کے لئے انہوں نے جس نیکلیس کا انتخاب کیا اس کی مالیت بیس لاکھ ڈالر تھی۔