Wednesday, April 24, 2024

کانز فلم فیسٹیول میں ڈرگ مافیا کے موضوع پر بنائی گئی فلم ”سیکاریو“ کی کاسٹ ریڈکارپٹ پر جلوہ گر

کانز فلم فیسٹیول میں ڈرگ مافیا کے موضوع پر بنائی گئی فلم ”سیکاریو“ کی کاسٹ ریڈکارپٹ پر جلوہ گر
May 20, 2015
پیرس (ویب ڈیسک) فلمی دنیا کا سب سے بڑا میلہ کانز فلم فیسٹیول ستاروں کے جھرمٹ میں جاری ہے، فلم ”سیکاریو“ کی کاسٹ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئی جبکہ سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے نے اپنی نئی فلم ”جذبہ“ کےلئے فوٹوشوٹ کرایا۔ فرانس کے شہر کانز میں میلے کے دوران میکسیکو میں ڈرگ مافیا کے موضوع پر بنائی گئی فلم ”سیکاریو“ کا پریمئر ہوا جبکہ فلم کی کاسٹ نے ڈائریکٹر ڈینس کے ہمراہ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہو کر میلے کو اور بھی رنگین بنا دیا۔ ادھر بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے اپنی نئی آنے والی فلم جذیہ کےلئے ایک لگژری موٹربوٹ پر فوٹو شوٹ کرایا۔ اس فلم میں وہ وکیل کا کردار نبھا رہی ہیں جس کی بیٹی کو اغوا کرلیا جاتا ہے۔ بالی وڈ حسینہ نے کہا کہ فلم جذبہ میں ان کا کردار چیلنجزسے بھرپور ہے۔ بالی وڈ کی نئی آنےوالی فلم ”جذبہ“ کا پریمئر بھی کانز فلم فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا۔