Thursday, April 25, 2024

کان کنوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے معائنہ سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کر دی گئی

کان کنوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے معائنہ سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کر دی گئی
September 19, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب بھر میں کان کنوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے معائنہ سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کر دی گئی۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کان کنان کے بچوں کیلئے اسکالر شپ میں 300 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 5600بچوں کو سالانہ تعلیمی وظائف کی مد میں 8 کروڑ 50لاکھ روپے جبکہ معذورکان کنوں کو 6000 روپے ماہانہ کی خصوصی گرانٹ دی جا رہی ہے۔ میانوالی کے علاقے مکڑوال میں 10بیڈز پر مشتمل مائنزلیبر ویلفیئرہسپتال بنایا گیا ہے۔ کوہ سلیمان سمیت دور دراز علاقوں میں کان کنوں کیلئے 6 مائنز لیبر ویلفیئر ڈسپنسریاں بنائی جا رہی ہیں جبکہ ضلع چکوال میں موبائل ہیلتھ یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کان کنوں کیلئے بستی ڈاہر، مکڑ والا اور چواسیدن شاہ میں 3 واٹر سپلائی سکیمیں اور آر او پلانٹ لگائے جا رہے ہیں۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے تونسہ، ڈیرہ غازی خان اور قبائلی علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اور گینگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیدیا۔ انہوں نے کہا قانون شکن عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور لاء اینڈ آرڈر میں بہتری کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔