Thursday, May 9, 2024

کان مہترزئی میں برف اور طوفانی ہواؤں میں پھنسے افراد کو نکال لیا گیا

کان مہترزئی میں برف اور طوفانی ہواؤں میں پھنسے افراد کو نکال لیا گیا
January 14, 2020
کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان میں  کان مہترزئی میں   برف اور سرد طوفانی ہواؤں میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ، ریسکیو کئے گئے افراد ایف سی قلعہ ،لیویز لائن اور سرکٹ ہاؤس منتقل کیے گئے ہیں ۔ متاثرہ افراد کو خوراک ، ادویات ،گرم ملبوسات اور کمبل فراہم کیے گئے ہیں ۔ ادھر کوژک ٹاپ شاہراہ سے برف ہٹا کر ٹریفک بھی بحال کر دی گئی ہے ، چمن سے کوئٹہ تک چھوٹی گاڑیوں کیلئے راستہ کھول دیا گیا ۔ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں لیویز ، ایف سی اور این ایچ اے اہلکاروں نے حصہ لیا ، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کی خود نگرانی کرتے رہے، انہوں نے  امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والے ارکان کی تعریف بھی کی۔