Sunday, September 8, 2024

کامیڈین ماجد جہانگیر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور‘ حکومت سے مالی امداد کی اپیل

کامیڈین ماجد جہانگیر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور‘ حکومت سے مالی امداد کی اپیل
January 14, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان کے معروف کامیڈین ماجد جہانگیر شدید علالت کے باعث کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور حکومتی توجہ کے منتظر ہیں۔ ان پر گزشتہ سال فالج کا حملہ ہوا تھا جس کے باعث ان کے ہاتھ پاوں اور ہونٹوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور شدید مالی حالات کی تنگی کی وجہ سے علاج معالجے کی سہولت تو دورکی بات ہے نوبت فاقوں تک جاپہنچی ہے۔ کامیڈین ماجد جہانگیر کا کہنا ہے کہ وہ 45سال سے زائد عرصہ تک ملک و قوم کی خدمت میں مصروف رہے اور قوم کو زمانہ ساز مشہور پروگرامز ففٹی ففٹی،سات رنگ سمیت درجنوں علاقائی تاریخی پروگرامز دیئے جن کا شہرہ آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ جاوید ہیں۔ انھوں نے کہاکہ مجھ پر فالج کے حملے کی وجہ سے میرا تمام جمع پونجی ختم ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ بھی میں نے قرضہ لیا ہے‘ کافی عرصہ سے بیروزگار ہوں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ وہ میرے لیے رہائش کا انتظام کریں اور کوئی باعزت روز گار فراہم کریں۔