Friday, April 19, 2024

کامیڈین عمر شریف کی بیٹی حرا شریف کے گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کا انکشاف

کامیڈین عمر شریف کی بیٹی حرا شریف کے گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کا انکشاف
February 18, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں کامیڈین عمر شریف کی بیٹی کے انتقال کے معاملے پر کیس میں نیا رخ سامنے آگیا۔ عمر شریف کی صاحبزادی حرا شریف کے گردے کی غیر قانونی پیوندکاری کروائی جانے کا انکشاف ہو گیا۔ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے معروف اداکار عمر شریف کی صاحبزادی حرا شریف کی موت کی وجہ گردوں کی غیر قانونی پوند کاری قرار دے دی۔ ڈائریکٹر ویجی لینس پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی عدنان احمد کا کہنا ہے 8 روز قبل گردوں کی پیوندکاری کیلئے آزاد کشمیر میں ہونے والا آپریشن کامیاب ثابت نہ ہوا۔ حرا شریف کے بھائی نے ڈاکٹر فواد ممتاز کو 34 لاکھ روپے ادا کیے۔ ڈاکٹر عدنان کے مطابق دو روز قبل حرا شریف کو حالت غیر ہونے پر لاہور کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ نے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی سے رابطہ کیا تاہم حرا شریف گزشتہ رات انتقال کر گئیں۔ عدنان احمد نے بتایا کہ ڈاکٹر فواد ممتاز کی گرفتاری کے لیے پنجاب ہیومن آرگن اتھارٹی نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ حرا شریف کی نماز جنازہ بدھ کو انکے والد اداکار عمر شریف کی امریکہ سے وطن واپسی کے بعد ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔