Tuesday, April 23, 2024

کامیڈین عمر شریف اور انکے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری

کامیڈین عمر شریف اور انکے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری
September 16, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) لیجنڈری کامیڈین عمر شریف اور انکے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری ہو گئے۔ اب عمر شریف جلد اپنے علاج کے لئے امریکا روانہ ہوں گے۔

 عمر شریف اور انکے اہلخانہ ایئرایمبولینس کے ذریعے جلد امریکا روانہ ہوں گے۔

معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے عمرشریف کے اہلخانہ نے تمام عمل میں تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دعاگو ہیں عمرشریف جلد صحتیاب ہوں۔