Friday, April 19, 2024

کامیڈین شفاعت علی کی فنکاری نے شہری کو خودکشی سے بچالیا

کامیڈین شفاعت علی کی فنکاری نے شہری کو خودکشی سے بچالیا
December 22, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد میں موبائل فون ٹاور پر چڑھ کر احتجاج کرنے والے شہری سے ہاتھ ہو گیا، کامیڈین شفاعت علی نے وزیراعظم بن کر خودکشی کرنے والے شخص سے ٹیلی فون پر بات کی، نوجوان وزیراعظم کی یقین دہانی سمجھ کر ٹاور سے نیچے اتر آیا۔ اسلام آباد میں سرگودھا کے رہائشی نے انوکھا احتجاج  کیا ۔ ہاتھ میں پاکستانی پرچم تھامے محمد عباس بلند و بالا ٹاور پر چڑھ گیا  جس سے  انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ۔ عباس نے  وزیراعظم عمران خان سے ملنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ملک کو معاشی مسائل کے بھنور سے نکال سکتا ہوں ۔ کھمبے پر چڑھے شخص کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ، انتظامیہ کرین کی مدد سے اس شخص کو اتارنے کی ہر ممکن کوشش کرتی رہی مگر ناکام رہی ۔ بالآخر مزاحیہ فنکار شفاعت علی کی خدمات حاصل کی گئیں ،جنہوں نے فون پر عمران خان کے لہجے میں بات کرتے ہوئے محمد عباس کو کھمبے سے اترنے پر قائل کر لیا ۔ محمد عباس یہی سمجھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہے  اور نیچے اتر آیا جہاں پولیس  نے حراست میں لے لیا ۔