Sunday, September 8, 2024

کامیڈی کے بے تاج بادشاہ ببو برال کو بچھڑے 7 برس بیت گئے

کامیڈی کے بے تاج بادشاہ ببو برال کو بچھڑے 7 برس بیت گئے
April 16, 2018
لاہور (92 نیوز) اسٹینڈ اپ کامیڈی کے بے تاج بادشاہ ایوب اختر ببو برال کو چاہنے والوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے۔ اپنی مسحورکن شخصیت  منفرد انداز اور جاندار اداکاری سے ببو برال آج بھی فن کے شائقین کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ گوجرانوالا کی مردم خیز دھرتی نے 1959ء میں ایک ایسے سپوت کو جنم دیا جس نے 80ء اور 90ء کی دہائی میں مزاحیہ اداکاری کے میدان میں اپنا سکہ جما لیا ۔ ایوب اختر کو دُنیا ببو برال کے نام سے جانتی ہے۔ فنی کیریئر کے آغاز میں ببوبرال نے معروف ہالی ووڈ کامیڈینز کی نقالی کی۔ گوجرانوالا کے تھیٹر میں اسٹیج ڈرامے ’’بھکھے ہتھ بٹیرے‘‘  میں پہلی بار اداکاری کے جوہر دکھائے۔ مرحوم فخری احمد ان کی پرفارمنس سے متاثر ہو کر انہیں1984ء میں لاہور لے آئے ۔  ببوبرال 3 برس ثقافتی طائفے کے ہمراہ امریکہ بھی رہے ۔ انہوں نے شرطیہ مٹھے ،ٹوپی ڈرامہ،کچھ نہ کہو جیسے شاہکار مزاحیہ اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کیا۔ ببوبرال نے 20 سے زائد فلموں میں بھی کام کیا جبکہ وہ فنِ موسیقی میں بھی طاق تھے ۔  انہوں نے ایک البم ’’بیٹا ‘‘کے نام سےبنائی ۔ 30 برس شہرت کے آسمان پر چمکنے والا یہ درخشاں ستارہ کینسر، جگر اور گردوں کا عارضے کے ہاتھوں گہنا لر 16اپریل 2011 کو 51 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گیا، لیکن چاہنے والوں کے لیے اپنے ڈائیلاگز کی صورت میں سنہری یادیں چھوڑ گیا۔