Saturday, May 11, 2024

کامیڈی کنگ مستانہ کو مداحوں سے بچھڑے 9 سال بیت گئے

کامیڈی کنگ مستانہ کو مداحوں سے بچھڑے 9 سال بیت گئے
April 11, 2020

بہاولپور ( 92 نیوز) کامیڈی کنگ، پنجابی اسٹیج ڈراموں پر 3 دہائیوں سے زیادہ عرصے تک راج کرنے والے مستانہ کو مداحوں سے بچھڑے 9 سال بیت گئے لیکن ان کی اداکاری آج بھی مداحوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیتی ہے ۔

اسٹیج ڈراموں کے بے تاج بادشاہ ، مرتضٰی حسن المعروف مستانہ نے 1978 میں پہلی بار اسٹیج ڈرامے میں جلوہ گر ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے اپنی جاندار اداکاری سے منفرد مقام بنا لیا ۔

اسٹیج کی دنیا میں قہقوں کا سیلاب لانے والے اس اداکار نے 19 جون 1954 میں گوجرانوالہ میں آنکھ کھولی ، اسٹیج ڈراموں کے سلسلہ میں لاہور میں مقیم رہے تاہم ہیپاٹائٹس کی بیماری میں مبتلا ہونے پر 2010 میں بہاولپور آ گئے - انہوں نے پی ٹی وی کے ڈراموں اور فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

مستانہ کو دنیا سے رخصت ہوئے 9 سال بیت چکے ، مگر ان کا فن ہمیشہ زندہ رہے گا ،  آج بھی ان کے ڈرامے دیکھ کر بے اختیار چہروں پر مسکراہٹیں بکھر جاتی ہیں ۔