Saturday, May 11, 2024

الوداع عمر شریف، کامیڈی کنگ کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کر دیا گیا

الوداع عمر شریف، کامیڈی کنگ کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کر دیا گیا
October 6, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) لیجنڈ اداکاراور معروف کامیڈین عمرشریف کو کلفٹن میں حضرت عبداللہ شاہ غازی کے احاطہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، نماز جنازہ عمر شریف پارک کلفٹن بلاک ٹو میں ادا کی گئی۔ معروف عالم دین مولانا بشیر فاروقی نے امامت کی۔

گورنر، صوبائی وزرا، سیاسی شخصیات، فنکار برادری اور شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

سعید غنی اور ایوب کھوسو سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

نماز جنازہ میں  آئے ساتھی فنکاروں اور سیاسی شخصیات نے عمر شریف کو  شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔  

تدفین کے موقع پر عمر شریف کے اہلخانہ، ساتھی  فنکار اور مداح غم سے نڈھال اور ہر آنکھ اشک

بار نظر آئی۔