Saturday, April 20, 2024

کامیڈی کنگ عمر شریف کی حالت میں کوئی خاطر خواہ بہتری نہیں آ سکی

کامیڈی کنگ عمر شریف کی حالت میں کوئی خاطر خواہ بہتری نہیں آ سکی
September 15, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) دل کی بیماری میں مبتلا کامیڈی کنگ عمر شریف کی حالت میں کوئی خاطر خواہ بہتری نہیں آ سکی۔

کامیڈی کنگ عمر شریف نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ حالت میں کوئی خاطر خواہ بہتری نہیں آ سکی۔ اسپتال کامیڈیکل بورڈ روزانہ ان کامعائنہ کر رہا ہے۔ کئی طرح کے ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں لیکن کوئی حوصلہ افزا صورتحال سامنے نہیں آرہی۔ اہلخانہ کو بھی ان کی طبعیت سے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب عمر شریف کی امریکہ منتقلی کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ سندھ حکومت نے گذشتہ روز عمر شریف کی امریکہ منتقلی اور ایئر ایمبولینس کے بندوبست کے لئے چار کروڑ روپے جاری کئے تھے۔ امکان ہے کہ آئندہ چند دنوں میں عمر شریف کو علاج کے لئے امریکہ منتقل کر دیا جائے گا۔