Tuesday, April 23, 2024

کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم The Lego Movie 2کا نیا ٹریلر جاری

کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم The Lego Movie 2کا نیا ٹریلر جاری
November 23, 2018 ویب ڈیسک
لاس انجلس (92 نیوز) ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم The Lego Movie 2کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ کرسٹوفر ملر کی لکھی گئی کہانی پر مبنی یہ فلم آئندہ سال  8 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ دوسری طرف بچپن کی یادیں تازہ کرنے کا وقت آگیا ۔ شہرہ آفاق  کارٹون "دی لائن کنگ" کی لائیو ایکشن فلم کا  ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم انیس جولائی کو بڑے پردے پر دھوم مچائے گی۔