Sunday, September 8, 2024

کامیڈی اور جنگی مناظر سے بھرپور فلم ”وار ڈاگز“ کا دوسرا ٹریلر ریلیز

کامیڈی اور جنگی مناظر سے بھرپور فلم ”وار ڈاگز“ کا دوسرا ٹریلر ریلیز
July 3, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی کامیڈی‘ ڈرامہ اور جنگی مناظر سے بھرپور فلم ”وار ڈاگز“ کا دوسرا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم اگلے ماہ امریکی سنیما گھروں میں دھوم مچانے کے لیے آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلم ”وار ڈاگز“ کی کہانی ایک حقیقی واقعہ کے گرد گھومتی ہے۔ دو دوستوں کوپینٹاگون سے افغانستان میں امریکی اتحادی ممالک کو اسلحے کی سپلائی کا کنٹریکٹ مل جاتا ہے۔ تیس کروڑ ڈالر ز کا کنٹریکٹ ملنے پر دونوں نوجوان خوشی سے پھولے نہیں سماتے۔ ان کی زندگی تو پرآسائش بن جاتی ہے لیکن اس دوران کئی خطروں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ فلم کی ہدایات ٹاڈ فلپس نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں مائلز ٹیلر، بریڈلے کوپر، جونا ہل، اینا ڈی آرمس، شان ٹوب،ایشلی ہینز، نکول شاویٹ اور جیف پیرے شامل ہیں۔ فلم ”وار ڈاگز“ انیس اگست کوسنیما گھروں کی زینت بنے گی۔