Friday, March 29, 2024

کامیاب نوجوان پروگرام نوجوانوں کو ترقی کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ہے، فردوس عاشق

کامیاب نوجوان پروگرام نوجوانوں کو ترقی کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ہے، فردوس عاشق
October 17, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ ہمارے نوجوان قوم کا روشن مستقبل ہیں ،  کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کی معاشی فلاح اور ترقی کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1184706181044097025?s=20 وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  ہمارے نوجوان قوم کا روشن مستقبل اور ملک کو عظیم تر بنانے کی امید ہیں ، نوجوان استحصالی نظام کیخلاف عمران خان کا ہراول دستہ بن کر ابھرے،اور  قریہ قریہ نگرنگر تبدیلی کا پیغام پہنچایا۔کامیاب جوان پروگرام روزگار اور مسائل حل کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1184706105156472832?s=20 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو بلاسود اور آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں خواتین کے کوٹے کا ذکر بھی کیا ، کہ اکہ خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لیے 25 فیصد کوٹہ بھی شامل ہے ، خواتین کو طاقتور اور بااختیار بنا کر ترقی یافتہ اقوام کے مقابلے میں لانا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔