Friday, April 26, 2024

کامیاب نوجوان پروگرام، ملک بھر میں مزید 50 ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کا اعلان

کامیاب نوجوان پروگرام، ملک بھر میں مزید 50 ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کا اعلان
July 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے بڑا اعلان کردیا۔ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت ملک بھر میں مزید 50 ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز قائم کیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پچاس ہزار مزید یوٹیلٹی اسٹورز قائم کر نے کااعلان کر دیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان وفاقی وزیر مراد سعید نے حکومت کی طرف سے ملک بھر میں 50ہزار مزید یوٹیلٹی سٹورز قائم کرنے کا اعلان کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پچاس ہزار یوٹیلٹی سٹورز کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو کھول کر دیئے جائیں گے۔ حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے لیے حکومت نے 25 ارب روپے جاری کیے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں  شرح سود 6 فیصد سے کم کرکے 3 فیصد کردی گئی ہے۔ جبکہ قرض کی حد 50 لاکھ سے بڑھا کر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی  گئی ہے۔