Saturday, May 18, 2024

کامیاب میزائل فائرنگ کیساتھ ہی آرمی ایئر ڈیفنس مشق ’’البیضہ دوئم‘‘اختتام پذیر

کامیاب میزائل فائرنگ کیساتھ ہی آرمی ایئر ڈیفنس مشق ’’البیضہ دوئم‘‘اختتام پذیر
April 7, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) کامیاب میزائل فائرنگ کیساتھ ہی آرمی ایئر ڈیفنس مشق ’’البیضہ دوئم‘‘ بھی اختتام پذیر ہو گئیں۔

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کراچی کے نزدیک آرمی ایئر ڈیفنس رینجز کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم نے مختلف ایئر ڈیفنس نظام کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر زمین سے فضاء میں مار کرنے والے ایل وائی 80 لومیڈ، ایف ایم 90 میزائلز فائر کیے گئے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے بھی میزائل فائرنک کا مشاہدہ کیا جبکہ پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے بھی آرمی ایئر ڈیفنس نظام کی مہارتوں کو دیکھا۔

کامیاب میزائل فائرنگ کیساتھ ہی آرمی ایئر ڈیفنس مشق "البیضہ دوئم" بھی اختتام پذیر ہو گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو مشق کے مقاصد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ جنرل ندیم نے جدید جنگ میں ایئر ڈیفنس کی اہمیت کو ناگزیر قرار دیا۔