Tuesday, April 30, 2024

کامیاب مذاکرات کے بعد حکومت اور تاجرنئی مراعاتی سکیم پر متفق

کامیاب مذاکرات کے بعد حکومت اور تاجرنئی مراعاتی سکیم پر متفق
December 17, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی حکومت نے نان فائلر تاجروں کے لیے مراعاتی سکیم تیار کرلی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ نئی سکیم بہت آسان ہے جس سے تاجروں میں ایف بی آر کا خوف ختم ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس تنازع پر حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ تاجروں سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نان فائلر تاجروں کے لیے مراعاتی سکیم تیار کرلی گئی ہے۔ سکیم کے تحت نان فائلر تاجروں میں ایف بی آر کا پایا جانیوالا خوف ختم ہوجائے گا۔ تاجر رہنماوں کا کہنا تھا کہ ٹیکس کلچر کے فروغ کے لیے حکومت کے ساتھ ہیں‘ نئے پیکیج سے ریٹرن فائل کرنے والوں کو پریشانی نہیں ہوگی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ وزیراعظم کی منظوری سے نئی مراعاتی سکیم کا اعلان اگلے ہفتے کردیا جائے گا جس پر عمل درآمد کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔