Friday, April 19, 2024

کامیاب عازمین کو آج ہی ایس ایم ایس سے اطلاع کر دی جائے گی ، ڈاکٹر نورالحق قادری

کامیاب عازمین کو آج ہی ایس ایم ایس سے اطلاع کر دی جائے گی ، ڈاکٹر نورالحق قادری
March 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا کامیاب عازمین کو آج ہی ایس ایم ایس سے اطلاع کر دی جائے گی۔ وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والوں کو 19 مارچ تک میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوں گے، ناکام ہونے والے بینک سے اپنی رقم واپس لے سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا اس سال پاکستان کا حج کوٹہ 179210 ہے اور ساٹھ فیصد حاجی سرکاری حج اسکیم سے جائیں گے۔ اس سال گذشتہ تین سال سے قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے 7648 درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی حج پر بھیجا جائے گا۔ بزرگ شہریوں کے لیے عمر کی حد 80 سال سے کم کر کے 79 سال کر دی گئی ہے۔ بزرگ شہریوں کے لئے دس ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم کی ہدایت پر بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ایک ہزار نشستیں رکھی گئی ہیں۔ تمام کامیاب اور ناکام درخواست گزاروں کو نتائج سے بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کر دیا جائے گا۔ قرعہ اندازی میں کامیاب حجاج کو میڈیکل سرٹیفکیٹ 19 مارچ تک بینک میں جمع کروانا ہو گا۔ قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والے افراد بینکوں سے اپنی رقم واپس لے سکتے ہیں۔ ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا کرونا وائرس کیوجہ سے حج درخواستیں کم آئی ہیں۔ کرونا وائرس پر خوامخواہ افواہیں نہ پھیلائیں۔ حجاج انشاء اللہ محفوظ رہیں گے۔ انوہں نے کہا کرونا وائرس کے حوالے سے سعودی حکومت سے رابطے میں ہیں ۔ سعودی حکومت نے اب تک انتظامات جاری رکھنے کا کہا ہے ۔ سعودی حکومت نے ایک لاکھ سے زائد عازمین حج والے ممالک کو اعتماد میں لیکر حتمی فیصلہ لینے کا کہا ہے۔