Saturday, April 20, 2024

کامیاب جوان پروگرام ہماری قوم کو اوپر اٹھائے گا ، وزیراعظم

کامیاب جوان پروگرام ہماری قوم کو اوپر اٹھائے گا ، وزیراعظم
January 27, 2020
 کراچی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کامیاب جوان پروگرام ہماری قوم کو اوپر اٹھائے گا۔ کراچی کے گورنر ہاؤس میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ابھی آزمائش کا وقت ہے ۔ ہم غلط راستے پر نکل گئے تھے اس لیے پیچھے رہ گئے ۔ وزیراعظم نے بتایا وہ کابینہ اجلاس میں شریک ہوتے ہیں تو ان کے کھلاڑی گھبراتے ہوئے ہوتے ہیں۔ ان کی شکلیں بھی اتری ہوئی ہوتی ہیں۔ کوئی کہتا ہے مہنگائی ہو گئی ، کوئی کہتا ہے فلاں ہو گیا۔ اپنے وزیروں سے بھی کہتا ہوں گھبرانا نہیں۔ یہ جو کچھ ہو رہا ہے، اس سے سیکھتے ہیں گھبراتے نہیں۔ عمران خان نے کہا وہ مافیا کےخلاف لڑ رہے ہیں اور مہنگائی کے پیچھے طاقتور مافیا کو پکڑ کر دکھائیں گے ۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ گھبرانا نہیں آپ دیکھیں گے کہ یہی قوم اٹھے گی اور پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا۔