Saturday, April 20, 2024

کامیاب جوان پروگرام گیم چینجر ثابت ہوگا، عثمان ڈار

کامیاب جوان پروگرام گیم چینجر ثابت ہوگا، عثمان ڈار
October 22, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام گیم چینجر ثابت ہو گا۔ عثمان ڈار نے بتایا کہ نوجوانوں نے کامیاب جوان پروگرام کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے، 2 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا  ماضی میں نوجوانوں کو بنکوں کے چکر کاٹنے پڑتے تھے ، اقوام متحدہ ڈیویلپمنٹ پروگرام کی مدد سے چلائے جانے والے کامیاب جوان پروگرام کیلئے گھر بیٹھے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں،  کامیاب جوان پروگرام 21 سے 45 سال کے لوگوں کیلئے ہے  جس کیلئے تعلیم کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کامیاب جوان پروگرام ملکی معیشت میں مثبت اثرات مرتب کرے گا، وزیراعظم نے نوجوانوں سے جو وعدے کئے تھے پورے کرنے کیلئے ہماری نیت صاف ہے۔