Friday, April 19, 2024

کامیاب جوان پروگرام کیلئے 13 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم، وزیراعظم چیئرمین ہونگے

کامیاب جوان پروگرام کیلئے 13 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم، وزیراعظم چیئرمین ہونگے
November 24, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم نے نوجوانوں سے متعلق حکومتی پالیسی مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کرلیا، کامیاب جوان پروگرام کے لئے 13 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی۔ عمران خان کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ معاون خصوصی برائے یوتھ افئیر عثمان ڈار سمیت اہم وفاقی وزراء کمیٹی میں شامل ہیں۔ مشیر خزانہ، مشیر تجارت اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی کمیٹی ممبران نامزد جبکہ وفاقی وزیر تعلیم، وزیر اقتصادی امور اور آئی ٹی بورڈ کے سربراہ بھی حصہ ہیں۔ خصوصی کمیٹی کامیاب جوان پروگرام کے تحت شروع ہونیوالے منصوبوں میں معاونت کرے گی۔ وزیراعظم نے کمیٹی کو اسٹریٹیجی پلاننگ اور پروگرام کی مانیٹرنگ کا اختیار دیدیا۔ کمیٹی نوجوانوں کے لئے نئے حکومتی منصوبوں کی تجاویز وزیراعظم کو پیش کرے گی۔