Thursday, March 28, 2024

کامیاب جوان پروگرام کا نام اور شرائط تبدیل

کامیاب جوان پروگرام کا نام اور شرائط تبدیل
September 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم کے کامیاب جوان  پروگرام کے نام سمیت شرائط تبدیل کردی گئیں ، پروگرام کا نیا نام وزیراعظم کے  کامیاب جوان یوتھ انٹر پنیور شپ سکیم رکھ دیا گیا ،  بنکوں کی برانچز اور انکی ویب سائٹس پر فارم کی فراہمی منسوخ کردی گئی، فارم صرف کامیاب جوان پورٹل پر دستیاب ہوں گے۔ وفاقی کابینہ سے منظورہ شدہ وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام میں تبدیلیاں کردی گئیں ، نام تبدیل کرکے کامیاب جوان یوتھ انٹرپنیورشپ سکیم رکھ دیا گیا ، قرض کے حصول کیلئے فارم کی فیس سو روپے مقرر کر دی گئی ۔ وزیراعظم نے اسٹیٹ بینک سمیت دیگر بینکوں سے مشاورت کے بعد پروگرام کی شرائط میں تبدیلی کی، جس کے تحت بنکوں کی برانچز اور انکی ویب سائٹس پر فارم کی فراہمی منسوخ کردی گئی ہیں۔ قرض کے حصول کیلئے فارم صرف کامیاب جوان پورٹل پر دستیاب ہوں گے ، جبکہ درخواست پر عملدرآمد کا دورانیہ 15دن سے بڑھا کر 30دن کردیا گیا ، آزاد آئی ٹی ماہرین سے پورٹل کا سالانہ آڈٹ کروانےکا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایک سو ارب روپے  کے پروگرام کے تحت نوجوانوں کو روزگار ، تعلیم کی فراہمی کے علاوہ انہیں ہنرمند بنانے اور ان کی تعمیری صلاحیتیوں کو مثبت طور پر بروئے کار لانے کیلئے مختلف پروگراموں کا اجراء کیا جائے گا۔ نوجوانوں کو ایک تا پچاس لاکھ کے قرض فراہم کیے جائیں گے جبکہ روزگار فراہم کرنے کیلئے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ زیر تعلیم جوانوں کا ایک ڈیٹا بیس بھی تیارکیا جائیگا۔