Saturday, April 20, 2024

کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح آج وزیر اعظم  کریں گے

کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح آج وزیر اعظم  کریں گے
October 17, 2019
اسلام آباد (92 نیوز ) نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے سب سے بڑے حکومتی پروگرام کا آغاز آج ہوگا ، وزیر اعظم عمران خان آج کامیاب جوان پروگرام  کا افتتاح کریں گے۔ کامیاب جوان پروگرام  کی تقریب جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں آج شام چار بجے ہوگی ، تقریب میں وفاقی و صوبائی وزرا ، پارٹی کی مرکزی قیادت اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی  ۔ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو 10 ہزار سے 50 لاکھ تک قرض فراہم کیا جائے گا ، نوجوانوں کو  کاروبار، اعلیٰ تعلیم اور ہنر کے مواقع  بھی دیے جائیں گے ۔