Friday, May 3, 2024

کامونکے پھاٹک پر تیزرفتار کار ٹرین کے انجن سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق، 2 افراد زخمی ہو گئے

کامونکے پھاٹک پر تیزرفتار کار ٹرین کے انجن سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق، 2 افراد زخمی ہو گئے
August 3, 2015
کامونکے (92نیوز) کامونکے کے قریب تیزرفتار کار پھاٹک کو توڑتے ہوئے ٹرین انجن سے ٹکرا گئی، چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے قریبی گاوں کے رہائشی ارسلان کو اس کے دوست ایئرپورٹ چھو ڑنے لاہور جا رہے تھے کہ کامونکے کے قریب ڈرائیور تیزرفتاری کے با عث کار پر قابو نہ رکھ سکا اور کار بند ریلوے پھاٹک کو توڑتے ہوئے ریلو ے ٹریک پر آ گئی اور پھا ٹک کے اند ر کی طرف کھڑا پھاٹک مین محمد نواز کار کی ٹکر سے موقع پرہی جاں بحق ہو گیا۔ اسی اثنا میں ریلوے انجن نے کار کے پرخچے اڑا دئیے اور تقریباً دو سو میٹر دور تک گھسیٹتا ہوا لے گیا جس کے با عث کار میں سوار غلام دستگیر، عمران اور عامر جاں بحق جبکہ ارسلان اور عابد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا۔ حادثہ اتنا شدید تھاکہ کار کو کاٹ کر زخمیوں اور لاشوں کو نکا لا گیا۔ حادثہ تیزرفتاری اور ریلوے پھاٹک پر سپیڈ بریکر وں اور اندھیرے کے باعث پیش آیا۔