Thursday, March 28, 2024

کامونکی میں صلاح الدین کے والد نے رحیم یار خان پولیس کو مبینہ قتل معاف کر دیا

کامونکی میں صلاح الدین کے والد نے رحیم یار خان پولیس کو مبینہ قتل معاف کر دیا
October 15, 2019
 کامونکی (92 نیوز) کامونکی میں صلاح الدین کے والد نے رحیم یار خان پولیس کو مبینہ قتل معاف کر دیا۔ مقتول کے والد کے تین مطالبات میں سے دو  پنجاب حکومت نے تسلیم کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق 2 مطالبات میں گاؤں کی پکی سڑک اور سوئی گیس کی فوری فراہمی شامل ہے۔ معافی نامہ موضع گورالی کی جامع مسجد میں لکھا گیا۔ معافی نامے کے دوران قائم مقام ڈی سی گوجرانوالہ اور اسسٹنٹ کمشنر موجود تھے۔  کامونکی ، صلاح الدین ، والد ، رحیم یار خان ، پولیس ، مبینہ ، قتل ، معاف   صلاح الدین نے اے ٹی ایم سے کارڈ چرائے اور کیمرے کو منہ چڑایا تھا۔ پولیس نےحراست میں لے کر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ تفتیش کے دوران پولیس اہلکار ویڈیو بھی بناتے رہے جس میں ملزم تشدد نہ کرنے کا کہتا ہے۔ صلاح الدین کی اے ٹی ایم سے کارڈ چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی  جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا تاہم چند روز بعد پولیس کے مبینہ تشدد سے صلاح الدین کی موت واقع ہوگئی تھی۔