Saturday, April 27, 2024

کامونکی میں 95 واں سالانہ 2 روزہ عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر

کامونکی میں 95 واں سالانہ 2 روزہ عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر
October 19, 2018
کامونکی (92 نیوز) کامونکی میں 95 واں سالانہ 2 روزہ عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ عرس کی تقریبات آستانہ عالیہ چشتیہ آباد شریف میں جاری رہیں۔ عرس مبارک کی تقریبات پیر سید محمد خلیل الرحمان چشتی  کی زیر سرپرستی دو روز تک جاری رہیں جبکہ عرس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ چشتیہ آباد شریف پیر سید محمد جمیل الرحمن چشتی نے کی۔ عرس میں ملک بھر سے ممتاز مذہبی سکالرز، علماء کرام، مشائخ ،عقیدت مندوں اور مریدین نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر آستانہ عالیہ چشتیہ شریف میں چادر پوشی اور چراغان بھی کیا گیا۔ نماز جمعہ کے وقت حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی محبت پانچ منٹ تک خاموشی اختیار کی گئی۔ بعدازاں پیر سید جمیل الرحمن نے سینکڑوں زائرین کی موجودگی میں خصوصی دعا کی۔ پیر سید جمیل الرحمن چشتی نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کو اہل بیت سے محبت اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کا درس دیا۔ پیر سید جمیل الرحمن چشتی نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عرس کی تقریبات میں شرکت کرنا باعث سعادت ہے۔