Thursday, May 9, 2024

کامن ویلتھ گیمز،پاکستانی ہاکی ٹیم آج کینیڈا سے ٹکرائے گی

کامن ویلتھ گیمز،پاکستانی ہاکی ٹیم آج کینیڈا سے ٹکرائے گی
April 13, 2018
گولڈ کوسٹ ( 92 نیوز ) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ہاکی  ٹیم  آج کینیڈا کے مدمقا بل ہو گی ،گروپ اسٹیج میں گرین شرٹس  نے تمام میچز ٖڈرا کیے اور پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے ۔ گرین شرٹس نے پہلے معرکے میں کمزور حریف  ویلز کیخلاف میچ برابر کیا ، دوسرے مقابلے میں روایتی حریف بھارت کے خلاف بھی پلڑا برابر رہا۔ تیسرے میچ میں بھی  قومی ٹیم اور انگلش ٹیم ہم پلہ رہیں  جبکہ آخری میچ میں بھی کچھ نہ بدلا اور ملائیشیا کیخلاف میچ بھی برابری پر ختم ہوا ۔