Friday, May 10, 2024

کامن ویلتھ گیمز ہاکی ، پاکستان نے ساتویں پوزیشن حاصل کر لی

کامن ویلتھ گیمز ہاکی ، پاکستان نے ساتویں پوزیشن حاصل کر لی
April 13, 2018
گولڈ کوسٹ (92 نیوز) کامن ویلتھ گیمز ہاکی میں پاکستان نے کینیڈا کو ہرا کر ساتویں پوزیشن حاصل کر لی۔ کامن ویلتھ گیمز ہاکی میں گرین شرٹس نے میچز برابر کرنے کی روایت چھوڑ دی ۔  قومی ٹیم نے کینیڈا کیخلاف ایک کے مقابلے میں تین گولز سے میدان مار لیا۔ پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کر لی ۔ پول میچز میں پاکستان کی ٹیم ویلز، بھارت ،انگلینڈ اور ملائیشیا کے مدمقابل ہوئی اور چاروں میچز ڈرا ہوئے ۔