Sunday, May 19, 2024

کامن ویلتھ گیمز کوئنز بیٹن ریلے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی پہنچ گئی

کامن ویلتھ گیمز کوئنز بیٹن ریلے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی پہنچ گئی
December 28, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کامن ویلتھ گیمز کوئنز بیٹن ریلےکراچی میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی پہنچ گئی، کوئنزبیٹن ریلے تین دن تک کراچی میں رہے گی۔

کامن ویلتھ گیمز کوئنز بیٹن ریلے کا طویل سفر جاری ہے، جس کے تحت کوئنز بیٹن ریلے کراچی پہنچ گئی۔ کوئنزبیٹن ریلے کو کراچی میں قائداعظم کی مادر علمی سندھ مدرستہ الاسلام پہنچا دیا گیا، جہاں پروقارتقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔

کوئنز بیٹن ریلے بدھ تک کراچی میں رہے گی، کوئنز بیٹن ریلے کا سفر سات اکتوبر کو بکنگھم پیلس سے شروع ہوا تھا۔ کوئنز بیٹن ریلے بہتر ممالک کا دورہ کرے گی۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی میمن نے کہا کہ آج کا دن انتہائی خوشی کا ہے۔ خوش قسمت ہے ہیں کراچی میں ہمیں موقع دیا کہ اسے ہوسٹ کرنے کا۔