Thursday, April 25, 2024

کامن ویلتھ گیمز کا رنگا رنگ تقریب سے اختتام

کامن ویلتھ گیمز کا رنگا رنگ تقریب سے اختتام
April 15, 2018
گولڈ کوسٹ ( 92 نیوز  ) کامن ویلتھ گیمز کا رنگا رنگ تقریب سے اختتام  ہو گیا ۔میڈلز ٹیبل پر میزبان آسٹریلیا سر فہرست،انگلینڈ دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر رہا ، آسٹریلیا نے 80گولڈ میڈلز کے ساتھ مجموعی طور پر 198  میڈلز جیتے۔ایونٹ میں پاکستان نے 5میڈلز اپنے نام کیے جن میں ایک سونے اور چار کانسی کے میڈلز شامل ہیں ۔ یوسین بولٹ کی شرکت  نے تقریب کو چار چاند لگا دیے، شوبز ستاروں نے بھی خوب رنگ جمایا ، شائقین فنکاروں کی پرفارمنس سے خوب محظوظ ہوئے ۔ ایونٹ میں میزبان ملک آسٹریلیا نے میدان مارا ، آسٹریلیا نے سب سے زیادہ گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔کینگروز نے 80طلائی تمغوں کیساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی ۔مجموعی طور پر آسٹریلیا کے میڈلز کی تعداد198 رہی۔ دوسرا نمبر انگلینڈ کا رہا  ، انگلش  ٹیم نے ایونٹ میں 45گولڈ میڈلز پر قبضہ جمایا ۔ پاکستان کی جانب سے 86کلو گرام کیٹیگری میں قومی ریسلر محمد انعام نے پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ حاصل کیام پاکستان نے ایونٹ میں  ایک ہی طلائی تمغہ حاصل کیا، مجموعی طور پاکستان نے پانچ میڈلز اپنے نام کیے۔