Monday, September 16, 2024

کامن ویلتھ گیمز ،انگلینڈ پہلی ،آسٹریلیا دوسری اور ملائشیا کی تیسری پوزیشن

کامن ویلتھ گیمز ،انگلینڈ پہلی ،آسٹریلیا دوسری اور ملائشیا کی تیسری پوزیشن
April 5, 2018
کرائسٹ چرچ ( 92 نیوز ) کامن ویلتھ گیمز کا پہلا روز اختتام پذیر ہوگیا ،  انگلینڈ 6 گولڈ میڈل کیساتھ پہلی ،آسٹریلیا دوسری اور ملائشیا تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ پاکستان کلی جانب سے ویٹ لفٹنگ میں طلحہٰ طالب نے کانسی کا تمغہ جیتا ،باکسنگ مینز 69 کلوگرام کیٹگری میں پاکستان کے گلزیب نے  ولیم کو شکست  دی ۔البتہ قومی ہاکی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ۔پاکستان کا میچ کمزورحریف ویلز کے خلاف ایک ،ایک گول سے برابر رہا۔ بیڈمنٹن سنگل اور ڈبلز مقابلوں میں بھی پاکستانی کھلاڑی اسکاٹ لینڈ سے مات کھا گئے،باکسنگ مینز 69 کلو کیٹیگری میں پاکستان کے گل زیب نے فتح سمیٹی اور مینز اسکواش میں طیب اسلم اور فرحان نے بھی اپنے اپنے میچ جیت لیے۔ بیڈمنٹن میں پاکستانی کھلاڑی سنگلز اور ڈبلز مقابلوں میں اسکاٹ لینڈ سے مات کھا گئے ۔ ویمنز اسکواش ایونٹ میں ویلز کی سافیری نے پاکستان کی مدینہ ظفر کو ہرا دیا ۔ ویٹ لفٹنگ میں طلحہٰ طالب نے پاکستان کیجانب سے پہلا میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا،طلحہ طالب نے 283 کلو وزن اٹھا کر کانسی کا تمغہ جیتا ۔