Thursday, April 25, 2024

کامسٹیک کا 500 فلسطینی طلباء کیلیے اسکالرشپس کا اعلان

کامسٹیک کا 500 فلسطینی طلباء کیلیے اسکالرشپس کا اعلان
June 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کامسٹیک نے فلسطینی طلباء کےلیے 500 اسکالرشپس کا اعلان کر دیا۔

 پروفیسر ڈاکٹر اقبال کہتے ہیں کہ 370 نجی شعبے اور 130 سرکاری یونیورسٹیز نے یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیلات بتاتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ اس پروگرام میں پرائیویٹ سیکٹر کی کل 24 یونیورسٹیز شامل ہیں۔ یونیورسٹی آف فیصل آباد کے 50 اسکالرشپ ، اباسین یونیورسٹی پشاور کے 10 اسکالرشپ ، الحمد اسلامی یونیورسٹی کوئٹہ کے 12 اسکالرشپ ، جناح یونیورسٹی فار وومن کراچی کے 20 اسکالرشپ ، گرین بیچ یونیورسٹی کراچی کے 10 اسکالرشپ ، انڈس یونیورسٹی کراچی کے 50 اسکالرشپ ، انسٹٹیوٹ آف ساؤدرن پنجاب ملتان کے 5 اسکالرشپ ، محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے 5 اسکالرشپ ، الخیر یونیورسٹی اے جے کے 10 اسکالرشپ ، سی ای سی او ایس پشاور کے 10 اسکالرشپ ، فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کے 15 ، پریسٹن یونیورسٹی اسلام اباد کے 10 ، قرطبہ یونیورسٹی پشاورکے 10 ، سرحد یونیورسٹی پشاور کے 20 ، کیوسٹ یونیورسٹی پشاور کے 12 ، سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی  10 ، یونیورسٹی آف سائوتھ ایشیا لاہور 10 ، یونیورسٹی آف سیالکوٹ 10، اقراﺀ یونیورسٹی کراچی 20 ، سپیرئر یونیورسٹی لاہور 15 ، یونیورسٹی آف لاہور 20 ، ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کراچی 2 ، شہید بینظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی کراچی 5 اور مسلم یونیورسٹی اسلام اباد کے 4 اسکالرشپ شامل ہیں۔

 انہوں نے بتایا سرکاری یونیورسٹی میں 14 اسکالرشپ شامل ہیں۔ جی سی یونیورسٹی لاہور کے 12 اسکالر شپ ، آئی سی سی بی ایف کراچی کے 10 اسکالرشپ ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے 10 اسکالرشپ ، قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے 8 اسکالرشپ ، کامسیٹس اسلام آباد کے 10 اسکالرشپ ، این ای ڈی انجئینرنگ کراچی کے 5 اسکالرشپ ، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے 40 اسکالرشپ ، یونیورسٹی آف لاہور کے 15 اسکالرشپ ، یونیورسٹی آف پنجاب کے 12 اسکالرشپ اور نیٹکین یونیورسٹی ترکی کے 8 اسکالرشپ ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامسٹیک کے کوآرڈینٹر پروفیسر ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ 1948 سے فلسطینیوں کے حقوق سلب کیے جارہے ہیں۔ غزہ میں بمباری کی وجہ سے2014 میں 450 سکول تباہ ہوئے۔ فلسطین ہمارے دلوں کے بہت قریب اور مسلم امہ کا ایک اہم ستون ہے۔ فلسطینی عوام قابض فورسز کے ذریعے جارحیت اور محاصرے میں ہے۔ فلسطینی سب سے زیادہ تعلیم میں متاثر ہوئے، ہم نے فلسطینیوں کی مدد کرنی ہے۔اب فلسطینی طلبا پاکستان میں آکر اپنے تعلیم مکمل کر سکتے ہیں۔ اسکالر شپس کے لیے منتخب ہونے والے طلباء کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا سات دہائیوں سے زیادہ قبضے نے فلسطینی ریاست کے تعلیمی نظام کو بری طرح متاثر کیا ۔ خصوصی پروگرام سے طلبا ءکے لیے تحقیقی فیلو شپس ، تکنیکی ماہرین کی تربیت اور ورک شاپس میں گرانٹ فراہم کی جائے گی۔

کو آرڈنیٹر کامسٹیک مرتضیٰ نور کا کہنا تھا کہ متعلقہ تنظیموں اور پارٹنر یونیورسٹیز کے ساتھ ملکر فلسطینی طلبا ءکے لیے داخلے کے حصول میں آسانی ہو گی۔