Tuesday, April 16, 2024

کامران اکمل کاگاڑی کے کالے شیشوں کی وجہ سے ایک بار پھر چالان

کامران اکمل کاگاڑی کے کالے شیشوں کی وجہ سے ایک بار پھر چالان
March 30, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک) اکمل برادران ایمپائروں کی عقابی نظروں کے بعد ٹریفک وارڈنز کی نظروں میں کھٹکنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق  کالے شیشوں والی گاڑی استعمال کرنے پرکامران اکمل کو ایک بار پھرجرمانہ کر دیاگیا۔ اکمل برادران اور ٹریفک پولیس کی کہانی شروع ہوئی پا نچ فروری دوہزارچودہ کو جب ٹریفک وارڈن نےتیز رفتاری پرعمراکمل کاچالان کیا۔ لیکن عمراکمل نے حماقت کی حد تک دلیری دکھاتے ہوئے وارڈن کی وردی پھاڑ ڈالی جس کے بعد انہیں حوالات کی ہوا بھی کھانا پڑی۔ عمر سے بیتی واردات کومہینہ بھی نہیں گزراتھاکہ بڑے بھیا کامران اکمل بھی دوران ڈرائیونگ فون سننےکی پاداش میں چالان کروا بیٹھےلیکن انہوں نے عقلمندی کا ثبوت دیتے ہوئےپانچ سو روپے جرمانہ بھرنے میں ہی عافیت جانی۔ نومبر میں ایک بار پھرکامران اکمل دوبارہ وارڈنز کےہتھےچڑھےاس بار موصوف نے گاڑٰی کے شیشے کالے کررکھےتھےاوراب کی بار بھی کامران اکمل نےوہی غلطی کی ہے۔ سال گزرگیا لیکن گاڑی کے شیشے کالے ہی رہےجس کاخمیازہ انہیں پانچ سوروپےجرمانےکی صورت میں بھگتناپڑا۔